سونے کی قیمت میں 376 روپے کی کمی، فی تولہ 51ہزار 954 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 376 روپے کی کمی، فی تولہ 51ہزار 954 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں 376 روپے کی کمی، فی تولہ 51ہزار 954 روپے کا ہوگیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں376 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس 1321 اعشاریہ 50 ڈالر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی ہے ۔ آج (بدھ کو) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 376 روپے کی کمی کے بعد 51 ہزار 954 روپے فی تولہ ہوگئی ہے ۔

مزید : بزنس


loading...