قندیل بلوچ کے قتل کے بعد مریم نوازشریف نے غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قانون لانے کاعندیہ دیدیا

قندیل بلوچ کے قتل کے بعد مریم نوازشریف نے غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قانون ...
قندیل بلوچ کے قتل کے بعد مریم نوازشریف نے غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قانون لانے کاعندیہ دیدیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے چند دن بعد ہی وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے غیرت کے نام پر قتل کیخلاف چند دنوں میں قانون بننے کا عندیہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق غیرملکی خبررساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویومیں مریم نواز نے کہاہے کہ غیرت کے نام پرقتل کےخلاف چندہفتوں میں قانون بنالیں گے،اس معاملے پر بات چیت کے بعد ڈرافت تیار کرلیاگیا۔اُنہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی میں فائنل ڈرافٹ21جولائی کو پیش کیاجائےگا۔

یادرہے کہ گزشتہ جمعہ کی رات کو ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طورپر غیرت کے نام پر قتل کردیاگیاتھاجس کے بعد ملک میں غیرت کے نام پر ہونیوالے قتل پر حیران کن ردعمل دیکھنے کو آیا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...