وسیم اختر کو ملیر پولیس نے تحویل میں لے لیا ،حساس اداروں کے خلاف بیان سے متعلق تفتیش کی جائے گی :راﺅ انوار

وسیم اختر کو ملیر پولیس نے تحویل میں لے لیا ،حساس اداروں کے خلاف بیان سے ...
وسیم اختر کو ملیر پولیس نے تحویل میں لے لیا ،حساس اداروں کے خلاف بیان سے متعلق تفتیش کی جائے گی :راﺅ انوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کو ملیر پولیس نے تحویل میں لے لیا ،ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ وسیم اختر سے حساس اداروں کے خلاف بیانات سے متعلق تفتیش کی جائے گی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایس ایس پی ملیر نے بتا یا کہ وسیم اختر کو جیل سے ملیر پولیس لے آئی ہے ،ان پر ضلع ملیر میںدو مقدمات درج ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ وسیم اختر سے حساس اداروں کے خلاف بیان پر پارٹی قیادت کی ہدایت سے متعلق پوچھا جائے گا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات کے الزامات سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی ۔

مزید :

کراچی -