گجرات کی مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے مختلف مقامی فنون میں جدید تربیت کا آغاز کریں گے :ذوالفقار احمد چیمہ

گجرات کی مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے مختلف مقامی فنون میں جدید تربیت کا ...
 گجرات کی مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے مختلف مقامی فنون میں جدید تربیت کا آغاز کریں گے :ذوالفقار احمد چیمہ

  


گجرات(نیوز ڈیسک)ایگزیکٹو ڈا ئریکٹر نیو ٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ نوجوانوں کو گجرات انڈسٹری کے مقامی فنون میں جلد تربیت دی جائے گی اور خصوصاً فین(Fan) ،فرنیچراورCeramics انڈسٹری کو تربیت یافتہ  اور ہنر مند ورکر ز فراہم کئے جائیں گے۔

گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں اعجاز احمد  کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو

ڈا ئریکٹر نیو ٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ نوجوانوں کو گجرات انڈسٹری کے مقامی فنون میں جلد تربیت دی جائے گی اور خصوصاً  پنکھا سازی(Fan) ،فرنیچراورCeramics انڈسٹری کو تربیت یافتہ ہنر مند ورکر ز فراہم کئے جائیں گے۔اس موقع پر اجلاس میں موجود کئی صنعتکاروں نے مختلف مقامی فنون میں ٹریننگ شروع کرانے کا عندیہ دیا  جس پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور فنی و ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر صدر گجرات چیمبر آف کامرس انڈسٹری میاں اعجازاحمد نے ذوالفقار احمد چیمہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

مزید : گجرات


loading...