جماعت اسلامی نے مسئلہ کشمیر پر 29جولائی کواسلام آباد میں ’’آل پارٹیز کانفرنس ‘‘ طلب کر لی

جماعت اسلامی نے مسئلہ کشمیر پر 29جولائی کواسلام آباد میں ’’آل پارٹیز ...
جماعت اسلامی نے مسئلہ کشمیر پر 29جولائی کواسلام آباد میں ’’آل پارٹیز کانفرنس ‘‘ طلب کر لی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان نے اقوام متحدہ ، سمیت عالمی اداروں کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کرانے ،حق خود ارادیت کی حمایت ، مسئلہ کشمیر پر قومی موقف کے احیا اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے 29جولائی کو اسلام آباد میں قومی قیادت اور آزاد و مقبوضہ کشمیر کے قائدین کی’’ آل پارٹیز کانفرنس‘‘ بلانے کا اعلان کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے جولائی کو اسلام آباد میں قومی قیادت اور آزاد و مقبوضہ کشمیر کے قائدین کی’’ آل پارٹیز کانفرنس‘‘ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت مقبوضہ و آزاد کشمیر کے قائدین کو اس کانفرنس کا دعوت نامہ بجھوا دیا ہے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...