پانامہ لیکس اور آزاد کشمیر انتخابات پر حکومت گھبراہٹ کا شکار ، نواز شریف غیر منطقی فیصلے کر رہے ہیں:بلاول بھٹو زرداری

پانامہ لیکس اور آزاد کشمیر انتخابات پر حکومت گھبراہٹ کا شکار ، نواز شریف غیر ...
پانامہ لیکس اور آزاد کشمیر انتخابات پر حکومت گھبراہٹ کا شکار ، نواز شریف غیر منطقی فیصلے کر رہے ہیں:بلاول بھٹو زرداری

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز حکومت آزاد کشمیر انتخابات اور پانامہ لیکس سکینڈل پر گھبراہٹ کا شکار ہے، وزیر اعظم نواز شریف غیر منطقی فیصلے کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مسئلہ کشمیر کو بہت اہمیت دیتی ہے اور کشمیر کی آزادی کی جہدوجہد کا حصہ ہے، پاکستان پیپلزپارٹی مقاصد کے وصول تک اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات اور پانامہ لیکس سکینڈل کے باعث گھبراہٹ کا شکار ہے اور وزیراعظم گھبراہٹ میں غیر منطقی فیصلے کر رہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...