متحدہ نے وسیم اختر کی پولیس کو حوالگی پر تشویش کا اظہار کردیا

متحدہ نے وسیم اختر کی پولیس کو حوالگی پر تشویش کا اظہار کردیا
متحدہ نے وسیم اختر کی پولیس کو حوالگی پر تشویش کا اظہار کردیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ نے وسیم اختر کی پولیس کو حوالگی کے اقدام کو تشویشناک قرار دے دیا ۔متحدہ کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ وسیم اختر کو اس پولیس افسر کی تحویل میںدینے پر تشویش ہے ،کہا جارہاہے کہ وسیم اختر سے راسے متعلق تحقیقات کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک وسیم اختر کی ضمانت نہیں ہوتی ،انہیںجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر پر علاج کرنا لازم ہے چاہے ملزم کا ہی کیوں نہ ہو،اگر ڈاکٹر ملزم کا علاج نہیں کرے گا تو قانون کے مطابق اسے دو سال سزا ہو سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ وسیم اختر کو ملیر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور ایس ایس پی ملیر راو انوار کا کہناہے کہ وسیم اختر سے را کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی ۔

مزید : کراچی


loading...