خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے ،عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے : سردار ایاز صادق

خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے ،عالمی برادری اپنا ...
خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے ،عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے : سردار ایاز صادق

  


اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی عوام پربھارتی افواج کی طرف سے ڈھائے گئے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے اور خطے میں امن وسلا متی کیلئے اقوام متحد ہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کا پر امن حل ناگزیر ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طر ف سے قتل وغارت ،خواتین کی عصمت دری اور بچوں پر تشدد کے خاتمے اور کشمیریوں کے بنیادی حق کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف سے موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قو م اور پارلیمنٹ کسی صورت بھی اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی ،ہم ان کی ہر سطح پر حمائت جاری رکھیں گے ۔

مزید : قومی


loading...