لندن میں طاہر القادری اور چوہدری سرورکی ملاقات ،حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال

لندن میں طاہر القادری اور چوہدری سرورکی ملاقات ،حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ ...
لندن میں طاہر القادری اور چوہدری سرورکی ملاقات ،حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس اورحکومت مخالف تحریک کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوںرہنماوں نے احتساب کے لیے سخت قانون بنانے کے مطالبے پر اتفاق کیا ۔اس موقع پر چوہدری سروری نے طاہر القادری کو حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کی دعوت دی ۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک کو بچانے کے لیے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کرنا ہو گا ،کرپشن ملک کے لیے کینسر سے زیادہ خطرناک ہے۔طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو ہر لحاظ سے تباہ کردیا،آج امیر غریب کے لیے الگ الگ قانون ہے ۔

مزید : قومی


loading...