ملتان:سزائے موت کے مجرم کو سینٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی

ملتان:سزائے موت کے مجرم کو سینٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی
ملتان:سزائے موت کے مجرم کو سینٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی

  

ملتان(آئی این پی ) ملتان میں سزائے موت کے مجرم کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم رشید کے رہائشی دودھ فروش طارق اقبال نے2004 میں نیو ملتان کے علا قے میں محمد اشرف نامی شخص کی بیوی اختری بی بی کو دوران ڈکیتی چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ گزشتہ روز مجرم کی اہلخانہ سے آخری ملاقات بھی کروا دی گئی تھی۔ جیل انتظامیہ نے مجرم طارق اقبال کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

 ’سلمان صاحب! تحمل رکھیں ، ہمیں کوئی ۔ ۔۔ ‘سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران جج صاحبان کو حسین نواز کے وکیل کو یہ بات کیوں کہنا پڑی؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

مزید :

ملتان -