تحریک انصاف کو موقع ملا تو نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،25 جولائی کو دو تہذیبوں کے درمیان جنگ ہے:میجر طاہر صادق 

تحریک انصاف کو موقع ملا تو نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،25 جولائی کو دو ...
تحریک انصاف کو موقع ملا تو نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،25 جولائی کو دو تہذیبوں کے درمیان جنگ ہے:میجر طاہر صادق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 56 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار  میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو دو تہذیبوں کے درمیان جنگ اور مقابلہ ہے ،ہماری جنگ پاکستان کی نئی نسل اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہے ،عوام نے تحریک انصاف کو موقع دیا تو پورے پاکستان سے بے روزگاری،لوڈشیڈنگ اورکرپشن کے خاتمہ کیساتھ ساتھ صحت کی سہولیات بھی فراہم کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حلقوں میں مختلف کارنر میٹنگز  اور انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے  میجر طاہر صادق نے کہا کہ اٹک میں کوئی مائی کا لعل تحریک انصاف کو الیکشن جیتنے سے روک نہیں سکتا ،تحریک انصاف کا کوئی بھی امیدوار نیب زدہ ہے اور نہ ہی کوئی کرپشن میں ملوث ،ملک کے سرمایہ کاروں اور جاگیرداروں نے اس ملک کو خرید رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قیام سے کرپٹ سیاستدانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، 25 جولائی کو عوام بلے کے نشان پر مہر لگا کر ثابت کر دیں گے کہ اب عوام کرپشن سے پاک نئے پاکستان کا وجود دیکھنا چاہتی ہے ۔اس موقع پر معروف سیاسی کارکنوں اور مسلم لیگ ن کے مقامی عہدے داروں صفدر علی ،سعید اور مقبول احمد نے مسلم لیگ ( ن ) کو خیرباد کہہ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو نے کا اعلان کیا  ۔