نصرت بی بی اور داماد رنے گھر پر قبضہ کر لیا ، متاثر خاتون عدالت میں پیش

نصرت بی بی اور داماد رنے گھر پر قبضہ کر لیا ، متاثر خاتون عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) رشتہ داروں سے امداد لی ، محلہ داروں سے زکوٰۃ جمع کی اور دو مرلہ کا گھرخریدا ،نہ گھر ملا اور نہ ہی رقم واپس ہوئی ۔شاہدرہ کی رہائشی متاثرہ غریب خاتو ن انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔شاہدر کے علاقہ کی رہائشی فوزیہ بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج محمد عارف مجاہد کی عدالت میں اپنے وکیل کی وساطت سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نصرت بی بی اور اس کے داماد رمضان نے اس کے ساتھ 8 لاکھ روپے کا فراڈ کیا اور اس کے گھر پر قبضہ کر لیا مگر شاہدرہ پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے۔ملزمان نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا اس کی 8 لاکھ روپے رقم بھی گئی اور گھر بھی نہ ملا ،خاتون نے استدعا کی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -