ملتان سے تیسری حج پرواز مدینہ روانہ
ملتان( سٹی رپورٹر)پی آئی اے کی تیسری حج پرواز 322 عازمین کو لیکر ملتان (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
سے براہ راست مدینہ روانہ ہو گئی ہے۔ گزشتہ ملتان سے 327عازمین کرام کو پی آئی اے کی پروازکے ذریعے ملتان سے مدینہ روانہ ہونا تھا لیکن پانچ عازمین کرام کے سعودی سفارتخانہ کی جانب سے ویزے نہ لگنے کی وجہ سے روانہ نہ ہو سکے ہیں آج تین پروازوں کے ذریعے 687عازمین مدینہ روانہ ہوگئے جس میں پی آئی اے کی پرواز327عازمین کرام کو لیکرصبح 6بجکر 15منٹ پر، سعودی ایئر لائن کی پرواز 180عازمین کرام کو لیکر 11بجکر 15منٹ پر، اور ائیر بلو کی پرواز 2بجکر10منٹ پر 180عازمین کرام کو لیکر ملتان سے براہ راست مدینہ روانہ ہوگئی۔