گاڑی کی تلاشی،ایاز صادق جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے الجھ پڑے
راولپنڈی(آن لائن) سپیکر سردار ایاز صادق گاڑی کی تلاشی لینے پر اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے الجھ پڑے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کیلئے پہنچے تو گاڑی کی تلاشی نہ دینے کی ضد کرتے رہے اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل شہزادبخاری سے الجھ پڑے۔سردارایاز صادق نے اپنے سٹاف کوڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کانام نوٹ کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ اس کی ہمت کیسے ہوئی کہ میری گاڑی کی تلاشی لے ۔
ایاز صادق/ الجھ پڑے