فخر زمان کی وہ خواہش جسے کپتان نے پورا کرنے کی نوید سنا دی، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبرآگئی

فخر زمان کی وہ خواہش جسے کپتان نے پورا کرنے کی نوید سنا دی، شائقین کرکٹ کیلئے ...
فخر زمان کی وہ خواہش جسے کپتان نے پورا کرنے کی نوید سنا دی، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) فخر زمان نے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی جانب سے مسلسل عمدہ کارکردگی سے پاکستانی کپتان سرفراز احمد گرویدہ بنالیا۔ سرفراز نے ان کی جانب سے خواہش ظاہر کیے جانے کےبعد انہیں ٹیسٹ ڈیبیو کی نوید سنادی۔ خود کو ورلڈ کلاس بیٹسمین منوانے والے اوپنر فخر زمان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد کہا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔ بلدیہ ٹائون کراچی اور کارساز کی نیول کالونی میں ایک کمرے کے مکان میں سادہ زندگی گذارنے والے فخر زمان کی زندگی میں اس وقت حیران کن تبدیلی آئی جب انہیں پہلے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور پھر پاکستانی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا۔

مردان کا یہ اوپنر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا، اب ان کا دنیا کے بہترین اوپننگ بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ ایک سال پاکستان ٹیم کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان کے پاس پیسے کی ریل پیل ہے ۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بڑے بیٹسمین کی نشانی ہے کہ وہ بڑے میچوں میں میچ وننگ اننگز کھیلتا ہے۔ پاکستان ٹیم میں فخر زمان کو پورا چانس دیا۔ اس نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور پھر پلٹ کر پیچھے نہیں دیکھا۔ ہم انہیں مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں ہوسکتا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں۔

مزید :

کھیل -