افغان سرحد :دہشت گردوں کا حملہ ،1اہلکار شہید،3زخمی

20 جولائی 2018 (11:30)

دیر (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے متصل پاک افغان سرحدی علاقے میں قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیاجس کے نتیجہ میں ایک اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں نے سرحدی علاقے سنگلائی نصرت درہ میں پناکوٹ چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس میں ایک اہلکار کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔حملے کی طلاع ملنے پر دیر کے مقامی لوگ بھی سکیورٹی فورسز کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔

مزیدخبریں