فواد حسن فواد توہیں عدالت کیس میں معافی مانگنے پر بری

فواد حسن فواد توہیں عدالت کیس میں معافی مانگنے پر بری
فواد حسن فواد توہیں عدالت کیس میں معافی مانگنے پر بری

  

گلگت (آئی این پی) گلگت بلتستان کی عدالت نے فواد حسن فواد کو توہین عدالت کیس میں معافی مانگنے پر بری کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان کی عدالت نے 2روز قبل احتساب عدالت سے انہیں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر بھجوانے کی درخواست کی تھی۔ فواد حسن فواد نے استدعا کی تھی کہ صحت اجازت نہیں دیتی گلگت بلتستان نہ بھجوایا جائے۔ لیکن احتساب عدالت کے جج محمد منیر نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فواد حسن فواد کو ایک روز کیلئے گلگت بلتستان لے جانے اور عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دیدی تھی۔

واضح رہے کہ فواد حسن فواد اس وقت آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں نیب کے زیر حراست ہیں۔

مزید : علاقائی /گلگت بلتستان