الیکشن 2018ء، سیاستدانوں کے ووٹ مانگنے کیلئے انوکھے حربے، رحیم یار خان میں پی ٹی آئی نے کس سواری پر ووٹ مانگنا شروع کر دئیے? جانئے
رحیم یار خان (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گھوڑوں پر انتخابی مہم شروع کر دی ۔
تفصیل کے مطابق الیکشن کا موسم ہے ہر کوئی الیکشن جیتنے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے ، مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن اپنے اپنے انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، کوئی موٹر سائیکل پر تو کوئی رکشہ پر ، کوئی سائیکل پر تو کوئی گدھا گاڑی پر بیٹھ کر اپنے حلقہ انتخاب میں الیکشن مہم میں مصروف ہے۔
روزنامہ دنیا کے مطابق رحیم یار خان میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گزشتہ روز گھوڑے پر سوار ہو کر اپے من پسند امیدوار کے لیے ووٹ مانگنا شروع کر دیئے، اس موقع پر نوجوان اعظم خان نے کہا کہ عمران خان کا پیغام پہنچانا ہے اس لئے وہ گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں موضع کچا چوہان اور بستی مکوڑا میں نئی نسل کے گھوڑے لائے گئے لوگوں میں پمفلٹ اور پی ٹی آئی کے جنڈے تقسیم کئے گئے۔