مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی موخر کردی گئی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی عارضی طور پر مؤخر کر دی گئی ہے۔
جیونیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی عارضی طور پر مؤخر کیے جانے کے بعد ریسٹ ہاؤس پر تعینات رینجرز اور پولیس کی نفری کو عارضی طور پر ہٹا لیا گیا ہے جبکہ پمز سے آنے والی میڈیکل ٹیم بھی واپس روانہ کر دی گئی ہے۔مریم نواز کی اڈیالہ جیل سے منتقلی موخر کرنے کا فیصلہ ریسٹ ہاؤس میں جیل حکام اور اسلام آباد پولیس کی رات گئے میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل لندن سے لاہور آمد پر گرفتاری کے بعد مریم نواز نے باپ کو جیل بھیجے جانے اور خود کو سہالہ ریسٹ ہائوس میں پہنچائے جانے کی سختی سے مخالفت کی اور سرکاری حکام پر واضح کیا کہ وہ اپنے باپ کو اکیلے اڈیالہ جیل میں رکھنے اور خود سہالہ پولیس ٹریننگ کالج ریسٹ ہائوس میں نہیں جا سکتیں۔