بہاولنگر میں انوکھا اتحاد، بھٹو کا ووٹ ضیاءکے بیٹے کو دینے کا اعلان
بہاولنگر (ویب ڈیسک)بہاولنگر میں انوکھا انتخابی اتحاد ہوگیا، پیپلز پارٹی نے ضیاءالحق پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، این اے 169 میں بھٹو کا ووٹ سابق آمر کے بیٹے کو ملے گا۔بہاولنگر میں ذوالفقار علی بھٹو اور ضیاءالحق کی پارٹی میں انوکھا اتحاد ہوگیا۔ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماءعمر دراز وٹو نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ این اے 169 میں پی پی پی کا ووٹ اعجاز الحق کو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس نشست پر پیپلز پارٹی کا امیدوار نہ ہونے کی بناءپر اعجاز الحق کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا، کارکنان مسلم لیگ ضیاءکو ووٹ دیں گے۔