نیشنل پارٹی پسنی کے بلدیاتی کونسلر نے ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی
پسنی (ظریف بلوچ)نیشنل پارٹی پسنی کے بلدیاتی کونسلر ماسٹر عبدالغنی نے نیشنل پارٹی سے استفعی دے کر بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس موقع پر سید احسان شاہ اور چاکر خان مینگل کا کہنا تھا کہ بی این پی عوامی بلوچستان کی عوام کی پارٹی ہے۔بی این پی عوامی نے ہر وقت بلوچ ساحل اور وسائل کا دفاع کیا ہے۔بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے ہروقت آواز بلند کی ہے۔ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔ دریں اثنا پسنی کے مختلف علاقوں سے درجنوں خاندان نے بی این پی عوامی کے آئین اور منشور سے اتفاق کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیارکی ہے۔ شمولیت اور حمایت کرنے والوں میں شبیراحمد،ریاض احمد، رسول بخش،خالد اسحاق،قمبر عبدالغنی،حمل شبیر احمد،نظر اسحاق،صدیق سعید،مبارک سعید،اسماعیل وشبو،حیدراسماعیل شاہ نوار سعید،عبدالرحمن باہوٹ،عبدالواحد اللہ بخش،نصیراحمد سمیت دیگر شامل ہیں ۔ اس موقع پر سید احسان شاہ، حمید حاجی اور چاکر خان مینگل نے کہا کہ ورکر پارٹی کے سرمایہ ہوتے ہیں۔ بی این پی عوامی اپنے ورکروں کو کبھی بھی مایوس نہیں کرےگا۔