”آؤ میں تمہارے مسئلے حل کرتا ہوں، بس تم مجھے۔۔۔“ جعلی پیر شرمناک ترین کام کرتے ہوئے پکڑا گیا، خواتین کیساتھ کیا کرتا تھا اور پولیس نے اس کے قبضے سے کیا کچھ برآمد کیا؟ دیکھ کر اہلکاروں کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو گیا

”آؤ میں تمہارے مسئلے حل کرتا ہوں، بس تم مجھے۔۔۔“ جعلی پیر شرمناک ترین کام ...
”آؤ میں تمہارے مسئلے حل کرتا ہوں، بس تم مجھے۔۔۔“ جعلی پیر شرمناک ترین کام کرتے ہوئے پکڑا گیا، خواتین کیساتھ کیا کرتا تھا اور پولیس نے اس کے قبضے سے کیا کچھ برآمد کیا؟ دیکھ کر اہلکاروں کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹوہاناشہر میں ڈھونگی با با نے کئی عقیدت مند عورتوں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا اور اس دروان ان کی ویڈیوز بھی بناتا رہاہے۔ٹوہانا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کو ناگا بابا بتانے والے امر پوری کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ڈی ایس پی جوگند شرما نے بتایا کہ کسی مخبر خاص سے انہیں اطلاع ملی ہے کہ بابا امر پوری کی کچھ قابل اعتراض ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں وہ خواتین سے ناجائز تعلقات بنا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے مندر اور گھر سے کچھ سامان بر آمد کئے ہیں۔بابا کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس کے ساتھ اور لوگ کون ہو سکتے ہیں ؟ جو سامان  ملا ہے اس کی جانچ بھی جاری ہے جس میں بھاری تعداد میں ویڈیو بھی شامل ہیں۔ 

 ڈی ایس پی نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس طرح کی ویڈیوز ہیں تو وہ اسے فارورڈ کرنے سے بچے کیونکہ اس طرح کے ویڈیو کی تشہیر جرم ہے۔اس چھاپہ مار کارروائی میں ڈی ایس پی ٹوہانا کی قیادت میں سی آئی اے اور خواتین پولیس بھی شامل رہی۔
واضح رہے  کہ گزشتہ سال 13 اکتوبرکو شہر کی خاتون نے اپنے شوہر سمیت سامنے آکر بابا امرپوری ناگ سادھو کے خلاف عصمت دری کا الزام لگایا تھا۔اس کے بعد پولیس نے کارراوائی کرتے ہوئے شہر کے وارڈ نمبر۔19 میں بابا بالک ناتھ مندر کے مہنت بابا امرپوری کو حراست میں لے لیا تھا۔