”22 سال کی لڑکی اور 40 لوگ۔۔۔“ اب تک کی خوفناک ترین خبر آ گئی، 4 روز تک لڑکی کی عصمت دری کے علاوہ اور کیا کرتے رہے؟ جان کر آپ کی روح تک کانپ اٹھے گی

”22 سال کی لڑکی اور 40 لوگ۔۔۔“ اب تک کی خوفناک ترین خبر آ گئی، 4 روز تک لڑکی کی ...
”22 سال کی لڑکی اور 40 لوگ۔۔۔“ اب تک کی خوفناک ترین خبر آ گئی، 4 روز تک لڑکی کی عصمت دری کے علاوہ اور کیا کرتے رہے؟ جان کر آپ کی روح تک کانپ اٹھے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنچکولہ کے مورنی ہلس علاقے میں شادی شدہ کی اجتماعی عصمت دری کا خوف ناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہا ں  40 لوگوں نے چنڈی گڑھ کی مقامی 22 سال کی لڑکی کو یرغمال بناکر 4 دنوں تک اجتماعی عصمت دری کی ہے۔ یہ سلسلہ چار دن تک جاری رہا۔ اس درمیان لڑکی کو نشے کے انجیکشن بھی لگاتے رہے.متاثرہ نے اپنے شوہر کو فون کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ہوٹل آپریٹر ملزم سنیل کمار عرف سنی نے اس کا موبائل چھین لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چار دن بعد متاثرہ کسی طرح جان بچاکر گیسٹ ہاوس سے باہر آئی اور اپنے شوہر کو کال کر کرے واقعہ کی اطلاع دی۔متاثرہ خاتون اپنے شوہرکے ساتھ پہلے مدد کیلئے پنچکولہ پولیس کے پاس گئے تو انہوں نے بغیر کارروائی کیے چنڈی گڑھ کے منی ماجرا تھانے میں بھیج دیا۔ منی ماجرا تھانے میں متاثرہ سے پورے معاملے کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور متاثرہ کا میڈیکل کرواکر ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ میڈیکل میں خاتون کے ساتھ ریپ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس نے جمعرات کو کورٹ میں متاثرہ کے 164 کے تحت بیان درج کروائے۔ معاملے میں چنڈی گڑھ کے منی ماجرا تھانے کی پولیس نے گیسٹ ہاوس کے آپریٹر سنیل کمار عرف سنی و دیگر کے خلاف اجتماعی عصمت دری اور دیگر دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے اہم ملزم سنی اور ایک دیگر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ باقی ملزموں کی تلاش میں پولیس چھاپے ماری کر رہی ہے۔