پاکستان کا وہ شہر جہاں پچھلے 16 دن سے بجلی نہیں ہے

پاکستان کا وہ شہر جہاں پچھلے 16 دن سے بجلی نہیں ہے
پاکستان کا وہ شہر جہاں پچھلے 16 دن سے بجلی نہیں ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کا مکران ڈویژن پاکستان کا وہ بدقسمت علاقہ ہے جہاں 16 دن سے بجلی بند ہے اور اب صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ تقریباً 20 لاکھ کی آبادی پینے کے پانی کو بھی ترستی نظر آرہی ہے۔ مکران ڈویژن اور دیگر کئی علاقوں کو 1999ءسے ایران سے بجلی فراہم کی جارہی ہے لیکن تقریباً دو ہفتے قبل ایرانی کمپنی کی جانب سے مکران ڈویژن کو فراہم کی جانے والی بجلی بند کردی گئی ہے۔
ویب سائٹ ”دی بلوچستان پوائنٹ“ کے مطابق بجلی کی بندش کے خلاف انجمن تاجران کیچ نے ہڑتال کردی ہے جبکہ کیچ بار ایسوسی ایشن نے بھی بجلی بحال ہونے تک عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ جن علاقوں میں بجلی بند ہے وہاں شدید گرمی پڑتی ہے اور خصوصاً جون جولائی میں تو درجہ حرارت انتہا کو پہنچ جاتا ہے۔ اس علاقے میں تھری جی اور موبائل ڈیٹا نیٹ ورک جیسی بنیادی سہولتوں کا بھی فقدان ہے۔
بجلی کی بندش کے بارے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے سپلائی منقطع ہوئی ہے لیکن دوسری جانب کچھ مقامی ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایرانی کمپنی کو ادائیگی نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے کمپنی نے بجلی کی فراہمی بند کر دی ہے۔