عام انتخابات 2018: بلوچستان کے 6 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں بلوچستان کے 6 اضلاع میں انٹرنیٹ سروع کو معطل کردیا گیا ہے۔پی ٹی اے نے الیکشن کمیشن کو انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے متعلق آگاہ کر دیاہے۔
نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق پشین، قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں آج سے 31 جولائی تک انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی جبکہ آواران، کیچ اور قلات میں سروس فروری 2017 سے معطل ہے، انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے الیکشن کمیشن کی آرٹی ایس سروس متاثر ہوگی جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے الیکشن کمیشن کی ووٹر تصدیقی سروس بھی متاثر ہو گی، انٹرنیٹ سروس وزارت داخلہ کی ہدایت پر معطل کی گئی،پی ٹی اے نے الیکشن کمیشن کو انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔