بارش میں دکان کے سامنے سونے کی غلطی45سالہ بھکارن کی جان لے گئی

بارش میں دکان کے سامنے سونے کی غلطی45سالہ بھکارن کی جان لے گئی
بارش میں دکان کے سامنے سونے کی غلطی45سالہ بھکارن کی جان لے گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نولکھا کے علاقہ میں دوکان کے آگے لیٹی ہوئی 45سالہ نامعلوم خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی ہے،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے بھجوادی۔

تفصیلات کے مطابق نولکھا کے علاقہ دال گیرہ چوک میں دکان کے آگے پڑی ہوئی45سالہ خاتون کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے جائے وقوعہ پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق مرنے والی ایک بھکاری خاتون جو کہ دوکان کے آگے سو گئی اور پارش کی وجہ سے اچانک دکان کے شٹر میں کرنٹ آجانے کے باعث اس کی موت ہوئی ۔