نواز شریف جیل سے وزارت عظمیٰ کا فیصلہ کریں گے :طلال چودھری کا دعویٰ

نواز شریف جیل سے وزارت عظمیٰ کا فیصلہ کریں گے :طلال چودھری کا دعویٰ
نواز شریف جیل سے وزارت عظمیٰ کا فیصلہ کریں گے :طلال چودھری کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ 25 جولائی کو فیصل آباد ثابت کرے گا کہ یہ لوٹوں کاشہر نہیں،ن لیگ دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو فیصل آباد ثابت کرے گا کہ یہ لوٹوں کاشہر نہیں،ن لیگ دو تہائی اکثریت سے جیتے گی،25 جولائی کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پھر دھاندلی کا رونا رو رہے ہوں گے جیسا کہ وہ 2013کے الیکشن کے بعد روتے رہے ،نواز شریف جیل سے وزارت عظمیٰ کا فیصلہ کریں گے،سی پیک سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا،سی پیک بنے گا تو نوجوان کم روز گارز یادہ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ جب ایٹمی دھماکا کیا تو نواز شریف کو جلا وطن ہونا پڑا،مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہ تھا پھر بھی سزا دی گئی ،حساب لو انتقام لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔

مزید :

قومی -