منہاج یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن میں داخلوں کا آغاز

منہاج یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن میں داخلوں کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) منہاج یونیورسٹی لاہور میں تعلیمی سیشن 2019میں داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ طلبہ پراسپکٹس کے حصول کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرآن لائن آرڈر بھی دے سکتے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلوں کیلئے طلبہ کی سہولت کے پیش نظر یونیورسٹی سوموار تا جمعہ صبح30:08سے شام 30:6 تک جبکہ ہفتہ اور اتوار صبح 9 بجے سے شام30:6 بجے تک کھلی رہے گی۔ تعلیمی سیشن میں تمام شعبہ جات کے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے طلبہ کوآن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

جس سے اب دور دراز علاقوں میں رہنے والے طلبہ گھر بیٹھے آن لائن فارم جمع کروا سکیں گے۔داخلہ فارم منہاج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلوں کے لئے آنے والے طلبہ کی کثیر تعداد کے پیش نظر ایڈمیشن ڈیسک اور سٹاف کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیاہے۔ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر زمنہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شعبہ داخلہ
کے سٹاف کوایڈمشن کے لئے آنے والے طلبہ کی راہنمائی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی طلبہ کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔