سیاسی کارکنوں کے ساتھ حکومت کا سلوک آمرانہ دورمیں بھی نہیں ہوا،نبیلہ یاسمین
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابقہ ممبر ڈسٹرکٹ اسمبلی نبیلہ ےاسمین نے کہا ہے کہ مریم نواز جس جرات اور بہادری کے ساتھ موجودہ مشکل حالات کا مقابلہ کررہی ہیں اور پارٹی کو آگے لیکر چل رہی ہیں اس کی وجہ سے ساری پارٹی کارکنوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ موجودہ حکومت جو خود کوایک جمہوری حکومت کہلواتی ہے اس سے مریم نواز کا استقبال بھی ہضم نہیں ہو رہا ہے جس طرح کا رویہ اور سلوک موجودہ حکومت جمہوری سیاسی کارکنوں کے ساتھ کررہی ہے اس طرح کا سلوک تو آمرانہ دور میں بھی سیاسی کارکنوں کے ساتھ نہیں کیا جاتا تھا۔
اگر کارکنان اپنی قائد کا استقبال کر لیتے تواس سے کون سی حکومت کو پریشانی تھی کیوں حکومت ایک نہتی لڑکی سے اس قدر پریشان ہو چکی ہے کہ اس کا سڑکوں پر آنا حکومت کو اس قدر ن اگوار گذرتا ہے کہ وہ کارکنوں کو ہی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیتی ہے اس طرح کی حرکتوں سے مسلم لیگی کارکنان نہ تو ماضی میں ڈرے ہیں اور نہ ہی اب ڈریں گے۔