ایس پی سٹی کا راوی پل پر لگے ناکہ جات کا دورہ، کیمرے فکشنل رکھنے کی ہدایات

ایس پی سٹی کا راوی پل پر لگے ناکہ جات کا دورہ، کیمرے فکشنل رکھنے کی ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ نے راوی پل پر لگے ناکہ جات کا دورہ کیا۔ انہوں نے ناکہ پر لگے کیمروں کو چیک کیا اور فنکشنل رکھنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کریں۔انہوں نے دوران چیکنگ ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹس اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانہ میں بند کروائیں۔تمام تر حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے ایمانداری سے فرائض منصبی سر انجام دیں۔
ناکہ پر موجود اہلکاران و افسران کی حوصلہ افزائی کی اور الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔

مزید :

علاقائی -