اورکزئی میں ووٹرز کو لے جانے والی گاڑی کھائی میں جا گری،1 شخص جاں بحق،6 زخمی
اورکزئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورکزئی میں ووٹرز کو لے جانے والی گاڑی کھائی میں جاگری،ایک شخص جاں بحق اور6 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم 7 قبائلی اضلاع اور ایک ایف آر ریجن میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے کہ اورکزئی میں میں ووٹرز کو لے جانے والی گاڑی کھائی میں جاگری،پولیس کے مطابق وین ووٹرزکوغلجو کے پولنگ سٹیشن لے جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا،حادثے میں وین میں سوارایک شخص جاں بحق اور 6 افرادزخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔