مریم نواز کو سپورٹ کرنے کے لیے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آئے چار کارکنان زخمی ہوگئے

مریم نواز کو سپورٹ کرنے کے لیے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آئے چار کارکنان ...
مریم نواز کو سپورٹ کرنے کے لیے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آئے چار کارکنان زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسلام آباد آنے والے 4 ن لیگی کارکن زخمی ہو گئے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسلام آباد آنے والے مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 4 کارکن زخمی ہو گئے۔مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی کے مطابق براہمہ باہتر انٹر چینج کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے میں مردان سے تعلق رکھنے والے 4نون لیگی کارکن انعام اللہ، محبوب خان، عطا الرحمان اور سید محمد زخمی ہوئے ہیں۔یہ مسلم لیگ نون کے کارکن مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ان سے اظہارِ یکجتہی کے لیے اسلام آباد جا رہے تھے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے پر مریم نواز کو آج طلب کر رکھا ہے۔