نندوز کیفے میں ملازم بچے کو دور بٹھانے والی فیملی کی تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر غم و غصہ، رﺅف کلاسرا نے ایسی تجویز دے دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

نندوز کیفے میں ملازم بچے کو دور بٹھانے والی فیملی کی تصویر سامنے آنے پر سوشل ...
نندوز کیفے میں ملازم بچے کو دور بٹھانے والی فیملی کی تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر غم و غصہ، رﺅف کلاسرا نے ایسی تجویز دے دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کم عمر ملازمین کے ساتھ تشدد اور بے رحمی کے واقعات اکثر ہی میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں جس میںنیا اضافہ اسلام آباد سے ہوا ہے جس پر سوشل میڈیا پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
فاطمہ شجاع خاتون نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نندوز کیفے کی ہے جہاں ایک فیملی اپنے بچوں کے ساتھ کھانا کھا رہی ہے جبکہ ان کا کم عمر ملازم سائڈ پر میز پر بنا کھانے کے بیٹھا ہے۔ ’ ایسی بے شرم اور سخت دل فیملی پر چار حرف۔‘


یہ تصویر سامنے آئی تو لوگوں کی جانب سے اس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا ، ایسے میں سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے دلچسپ تجویز دے دی ۔ انہوں نے کہا ’ کاش نندوز والے اس پتھر دل خاندان کو شرم دلانے کیلئے اس بچے کو مفت میں ایک برگر دے دیتے۔‘ انہوں نے تجویز دی کہ اگر نندو اس طرح کے بچوں کیلئے کھانا افورڈ نہیں کرسکتا تو پھر انہیں ایک سکیم شروع کرنی چاہیے جس میں خوف خدا رکھنے والے لوگ ایسے بچوں کیلئے پیسے دے سکیں جو اس طرح کے سخت دل لوگوں کے ساتھ آتے ہیں۔


سبین عدیل نے رﺅف کلاسرا کی تجویز کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ ملازم بچوں کو نہ صرف برگرز دیے جانے چاہئیں بلکہ انہیں کسی سٹاف ممبر کی کمپنی بھی دینی چاہیے تاکہ وہ بھرپور طریقے سے کھانے کا لطف اٹھاسکیں۔ ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ یہ طریقہ خود غرض خاندانوں کے رویے میں بہتری لائے گا۔