قبائلی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ ایک پرامن اور سیاسی شعور رکھنے والی قوم ہے:گورنر شاہ فرمان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صوبے کے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پرامن اور خوشگوار انتخابات کے انعقاد پر دلی مسرت کا اظہار اور قبائلی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی انتخابی کامیابی سے ضم شدہ اضلاع میں ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہو گیا ہے، پہلی بار انتخابی مرحلہ میں بھرپور حصہ لیکر قبائلی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ ایک پرامن اور سیاسی شعور رکھنے والی قوم ہیں،پرامن کامیاب انتخابات کے انعقاد پر سیکیورٹی ادارے، الیکشن کمیشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔
قبائلی اضلاع میں تاریخ میں پہلی بار صو بائی اسمبلی کیلئے انتخابات کی تکمیل پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ملکی تا ریخ میں یہ اپنی نوعیت کی منفرد کا میابی ہے جس کیلئے خا ص طور پر قبائلی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، کامیاب انتخابات کے انعقاد سے نہ صرف علاقے کے عوام کے لئے بہتر مستقبل یقینی بنانے کی جدو جہد میں ایک اہم سنگ میل طے ہو گیا ہے بلکہ استحکام پاکستان کی جدو جہد میں بھی ایک اہم پیش رفت حا صل ہو گئی ہے۔ گورنر نے کہا کہ یہ تمام تر کا میا بیاں بذات خود عوام کی سماجی و معاشی ترقی کی ضا من ہیں اور اب انشا ء اللہ اس سلسلے میں قبائلی عوام کو اپنی رائے کو مزید نما یاں مقام کی حامل بنانے کے اور زیادہ مواقع ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ قبائلی عوام کو صو بائی اسمبلی میں بھی نما ئندگی حا صل ہو گئی ہے، لہذا انہیں اپنے منتخب نما ئندوں کے توسط سے مزیدبہتر اور فعال اندا ز سے اپنی آواز موثر بنا نے کے موثرمواقع بھی دستیاب ہو ں گے۔ گور نر نے کہا کہ بلا شبہ سما جی و معاشی ترقی کی جدو جہد میں قومی دھارے کی یہ ایک اہم منزل ہے اور اب اس فورم سے بھی انشا ء اللہ مستقبل میں قبائلی عوام پورے ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور عزت و وقار کے حوالے سے ہر فیصلے کا حصہ بن چکے ہیں اور اسی کا نام قومی وحدت ہے،بلا شبہ یہ مقام حا صل کر نے کیلئے قبائلی عوام ایک طویل و صبر آزما دور سے گذرے ہیں، اس امر میں کو ئی شک نہیں کہ وہ اس فورم پر بھی وطن عزیز کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے حوالے سے ہمیشہ فعال کر دار کے حامل ثا بت ہو ں گے جو یقینا قومی زندگی میں پورے ملک کے عوام کی امنگوں کا آئینہ دار پہلو ہے۔