"عمران خان سے جان چھڑانے کے خواہشمند پی ٹی آئی کے کئی ایم این اے رابطے میں ہیں"

"عمران خان سے جان چھڑانے کے خواہشمند پی ٹی آئی کے کئی ایم این اے رابطے میں ہیں"

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی ایم این اے ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، جو چاہتے ہیں کہ عمران خان سے جان چھڑائی جائے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر الحسن نے کہا کہ مائنس ون کی حمایت ضرور کی جائے گی، اب وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کن تحریک کیلئے آگے بڑھا جائے، پنجاب کے حالات مزید انتظار کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مائنس ون کی نہیں بلکہ فیئر الیکشن کی بات کرتے ہیں تاہم اگر مائنس ون کی بات ہوئی تو اس کی حمایت ضرور کریں گے۔ عمران خان ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -