پی سی بی میں تبدیلیاں بہت ہوچکیں، اب کچھ کردکھانے کا وقت ہے،سعید اجمل  بھی بول پڑے

پی سی بی میں تبدیلیاں بہت ہوچکیں، اب کچھ کردکھانے کا وقت ہے،سعید اجمل  بھی ...
پی سی بی میں تبدیلیاں بہت ہوچکیں، اب کچھ کردکھانے کا وقت ہے،سعید اجمل  بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں تبدیلیاں بہت ہوچکیں،اب کچھ کردکھانے کا وقت ہے۔

میڈیا کے ساتھ ویڈولنک پر بات کرتے ہوئے سابق آف سپنر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت دعوی کیے گئے، اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تبدیلیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے چاہئیں، ماضی میں بھی تبدیلیاں کی گئیں مگر مثبت نتائخ نہیں آسکے۔سعید اجمل نے کہا کہ ندیم خان، ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن تجربہ کار ہیں، بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے اہل دو سوکھلاڑیوں کو بھی وقفے وقفے سے پولز میں تقسیم کرکے  خصوصی کیمپس لگانے کا اہتمام ہونا چاہیے،ان کی فٹنس اورسکل میں بہتری پر کام کریں۔

سعید اجمل نے سلیکٹرز پر زور دیا کہ فرسٹ الیون کے ساتھ  سیکنڈ الیون میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے سے کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،پی سی بی کوڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کا کردار بحال کرنا چاہئے،اداروں کوکسی ایک فارمیٹ میں ہی  کھیلنے کا موقع دیں اس کھلاڑیوں کا روز گار بحال ہو گا۔

مزید :

کھیل -