ماسک چرانے پر پولیس نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں

ماسک چرانے پر پولیس نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں
ماسک چرانے پر پولیس نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں

  

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ میں ایئر پورٹ سے ماسک چرانے والے ڈاکو پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

جوہانسبرگ ایئر پورٹ پر مسلح افراد ایئر پورٹ کے کارگو میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ماسک لوٹ کر لے گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور ان کا پیچھا شروع کردیا۔ پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔

پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک سویلین زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 7 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس سے پکڑے گئے ٹرک سے بڑی مقدار میں چرائے گئے ماسک اور موبائل فونز کے 3 کریٹس برآمد ہوئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -