ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج غیر معمولی دن ثابت ہو سکتا ہے آپ کو حیران کن خبریں ملیں گی اور تھوڑی سی محنت زیادہ کرنا ہو گی اور کسی دوسرے سے امیدیں مت لگائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو اس وقت ٹنشن سے نکلنے کی اشد ضرورت ہے ورنہ ذہنی طور پر آپ مزید پریشان ہو سکتا ہیں۔ آج وارننگ ہے دوسروں سے دوری اختیار کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صحت کا صدقہ دیں۔ آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ آپ جس بھی کام کی امید لگا کر بیٹھے ہیں وہ پوری ہو گی مگر اس میں ابھی کچھ وقت بھی درکار ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

پہلے کئی دنوں سے تبدیلی کے حوالے سے اشارے دیئے جا رہے ہیں۔ مگر آپ مسلسل اس کو نظر اندز کر رہے ہیں کیا اس وقت سمجھ آئے گی جب سر پڑے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی گھریلو زندگی میں اب صورتحال بہت سے معاملات میں تبدیل ہونے جا رہی ہے اور اب حالات کو اپنانا ہوگا آپ نے بہت لاپرواہی کا مظاہرہ کر لیا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس وقت ستاروں کی پوزیشن برسوں کے بعد بدلی ہے اور وہ ہو سکتا ہے جو زندگی میں پہلے نہیں ہوا تھا۔ اس لئے خود کو اس کے لئے تیار رکھیں وارننگ ہے آپ کو۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اپنے دماغ سے فکر نکال دیں اللہ نے چاہا تو جو بات دماغ میں چل رہی ہے وہ اندیشہ غلط ثابت ہو اور آپ کو اللہ پاک ہر مشکل سے دور ہی رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اپنے نام میں تبدیلی ہو سکتی ہے تو ضرور کریں ورنہ کوئی چھوٹا نام ساتھ رکھ لیں جو ایف سے یا م سے بنتا ہو۔ آج ملی جلی کیفیت والا دن ہے صبر سے چلنا ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

صورتحال انشاءاللہ آج بھی اچھیا ور آپ کے حق میں ہے اور کسی جانب سے چھوٹی بڑی رقم کا بندوبست بھی ہو جائے گا کسی دوست کی جانب سے بھی اچھی خبر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو اب اہم فیصلے کرنے ہوں گے اور بڑی تیزی سے کرنا ہوں گے مگر بڑے محدود انداز سے اپنی حیثیت کے مطابق اب پرانی باتیں بھول کر آگے بڑھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

صحت کے حوالے سے آج بھی صدقہ ضروری ہے اور تین مرتبہ سورة فلق اور والناس پڑھ کر روزانہ خود پر پھونک لیا کریں ہر طرح کے جادو ٹونے سے محفوظ رہیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج اچھا دن ہے آپ کو اچھی اور خوشگوار خبر ملے گی ایک اہم فیصلہ ہو سکتا ہے جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہو سکتا ہے یہ بڑی اہم پیش رفت ہو گی۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -