عید الاضحی قریب، مویشی منڈیوں میں سہولیات کا فقدان، ایس او پیز نظر انداز، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

عید الاضحی قریب، مویشی منڈیوں میں سہولیات کا فقدان، ایس او پیز نظر انداز، ...

  

لاہور(رپورٹ، افضل افتخار)عیدالاضحی جوں جوں قریب آرہی ہے۔ شہر کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے مگر مہنگائی کی وجہ سے ان منڈیوں میں ابھی تک گاہگوں کا رش دیکھنے میں نہیں آرہا۔گزشتہ روز ہفتہ وار چھٹی ہونے کے باوجود بھی ان منڈیوں میں گاہگوں کا فقدان ہی نظر آیا جبکہ منڈیوں میں حفاظتی اقدامات بھی برائے نام ہی نظر آتے ہیں۔ بوڑھے او ر بچے بھی منڈیوں میں گھومتے نظر آرہے ہیں اور بغیر ماسک کے بیوپاری اور گاہگ لین دین میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے کئے گئے سروے میں بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر سہولتوں کا شدید فقدان ہے اور ہمیں بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں جس سے ہم مشکلات کاشکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے صر ف دعوے کئے گئے عملی طور پر کچھ نہیں ہوا ہے۔ا س وجہ سے بھی جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے اور نہ ہی لائٹوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ہم اپنی مدد آپ کے تحت ہی سارے کام کررہے ہیں جس سے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ خیر دین، اکبر علاؤالدین، شرجیل، مناخان، صدیق، پرویز، شبیر، حمید، زبیراں، خادم،منظور،ضمیر اور سمندر خان نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے بھاری بھرکم کرائے اداکر کے یہاں پر آئے ہیں۔حکومت کی جانب سے بھی کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جس سے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف حکومت کی جانب سے منڈیوں میں ایس پیز اوز پر عمل درآمد کے بھی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں کسی قسم کا کوئی سیکیورٹی انتظام بھی نظر نہیں آتا جس سے کورونا وباء میں مزید اضافہ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -