اپوزیشن کو حکومت کیخلاف محاذ کھولنے کیلئے کوئی جواز نہیں مل رہا

اپوزیشن کو حکومت کیخلاف محاذ کھولنے کیلئے کوئی جواز نہیں مل رہا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے پیٹرن انچیف ثاقب ملک نے کہا ہے کہ کوششوں کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف محاذ کھولنے کیلئے کوئی جواز نہیں مل رہا۔ آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہونے سے پہلے ہی اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور ایک دوسرے کو مفاد پرستی اورمصلحت پسندی کے طعنے دئیے جارہے ہیں،سابقہ حکومت نے دیا میربھاشا ڈیم پرصرف زبانی جمع خرچ کیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے عملی پیشرفت کی ہے۔

زراعت کے شعبے میں انقلا ب لانے کیلئے قومی ایمر جنسی پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -