شہر میں پہلے انٹرٹینمنٹ پارک کاڈیزائن تیار کر لیا گیا

شہر میں پہلے انٹرٹینمنٹ پارک کاڈیزائن تیار کر لیا گیا

  

لاہور(این این آئی)لاہور کے پہلے انٹرٹینمنٹ پارک کاڈیزائن تیار کرلیا گیا، مذکورہ پراجیکٹ جوہر ٹاؤن میں 140 کنال اراضی پر بنایا جا رہا ہے جس پر لاگت کا تخمینہ 33 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔انٹرٹینمنٹ پارک میں جاگنگ ٹریک، جم، باسکٹ بال کورٹ، ٹینس کورٹ، منی گالف کلب اور دیگر آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی, پارک میں جھیل بھی بنائی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کیلئے کنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور جلد ہی ٹینڈر طلب کرکے کام الاٹ کر دیا جائے گا،اس وقت منصوبے کے ابتدائی ماحولیاتی تجزیہ کا کام جاری ہے جس کی رپورٹ جلد مرتب کر لی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ انٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے؎

اورشہریوں کو تفریح کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -