کشمیر کو جیل بنانے والا بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، پیر اعجاز ہاشمی
لاہور (پ ر) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجازاحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیر کو جیل بنانے والا بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے،چین کے ہاتھوں لداخ میں عبرتناک شکست کے بعد ایران کی طرف سے چاہ بہار بندرگاہ اور گیس منصوبے سے نکالے جانے کے بعد علاقائی سیاست میں فاشسٹ ریاست کا اثر و رسوخ ختم ہوتا جا رہا ہے۔
پاکستان چین سے پائیداراور دیرینہ دوستی کا فائدہ اٹھانے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔