عمران خان دیانتدار لیڈر، پاکستان کیلئے نعمت ہیں،اعجاز چودھری
لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل سیکرٹریٹ میں ساؤتھ، نارتھ اور سنٹرل پنجاب مینارٹی ونگ کا تنظیمی مشاورت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و مرکزی صدر مینارٹی ونگ شنیلاروتھ نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری، شنیلاروتھ اور مہندر پال سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے ایک نعمت ہیں، پاکستان کے مقبول ترین لیڈر بھی یوں پروان نہیں چڑھے۔ عمران خان دیانتدار لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ہم نے دو سالوں میں عوام کیلئے دود ھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں۔
لیکن ملک میں خوشحالی لانے کے لئے عملی پیشرفت جاری ہے۔
سابقہ حکمرانوں کی کھودی گئی کرپشن کی نہروں کے آگے بندباندھ دیا ہے اور وہ وقت بھی آئے گا جب لوگ کرپشن کے لفظ کوبھی بھول جائیں گے۔