ہارن بجاؤ اور حکمران جگاؤ تحریک کی حمائت کرتا ہوں

ہارن بجاؤ اور حکمران جگاؤ تحریک کی حمائت کرتا ہوں

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس کے صدر عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ ہارن بجاؤ اور حکمران جگاؤ تحریک کی حمائت کرتا ہوں۔یہ ایک اچھا فیصلہ ہے تاکہ حکومتی ایوانو ں میں یہ پیغام پہنچ سکے کہ حکمران اپنا قبلہ درست کر لیں اور تاجر دوست پالیسیاں مرتب کرکے ریلیف فراہم کریں انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کو زیادہ دیر سہانے خواب دکھا کر دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔

چھوٹی چھوٹی تحریکیں ہی بڑی تحریکوں کی شکل اختیار کرکے حکمرانوں کے کا دھڑن تختہ کر دیتی ہیں اس لئے حکمرانو ں کو پہلے عوام الناس اور تاجروں کے بارے میں سنجیدیدگی سے سوچنا ہو گا اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -