اپوزیشن ملک و قوم کی بہتری کیلئے کردار ادا کرے
لاہور (سٹی رپورٹر) الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ کے صدر ملک سلیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس اب بھی وقت ہے کہ منفی سیاست کو خیر بادکہہ کر ملک و قوم کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ اس کی ساکھ بحال ہو سکے۔ اپوزیشن میں قیادت کے حوالے سے جنگ چھڑی ہوئی ہے اور کوئی کسی کی قیادت میں آنے کیلئے تیار نہیں۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے نیب میں اپنے کرپشن کیسز کی فکر کریں۔ملک کو جس بے دردی سے لوٹا گیا ہے انشاء اللہ اس کا حساب لیا جائے گا۔
،عمران خان کسی بھی کرپٹ انسان کو معاف کرنے پر تیار نہیں ہیں،اپوزیشن جماعتیں بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہیں۔