اوورلوڈنگ کے خا تمہ کیلئے عدلیہ کے فیصلہ پر عملدرآمد کرایا جائے، اویس چودھری

  اوورلوڈنگ کے خا تمہ کیلئے عدلیہ کے فیصلہ پر عملدرآمد کرایا جائے، اویس ...

  

لاہور(پ ر) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اوورلوڈنگ خا تمہ کیلئے عدلیہ فیصلہ پر عملدرآمد کرایا جائے، موٹروے پولیس اور این ایچ اے حکام کی لا پرو اہی سے اوور لوڈنگ سے قومی شاہراہیں تباہ ہو رہی ہیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اپنے 95فیصد کانٹے بند کر کے اوورلوڈنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمداظہرقادری کی قیاد ت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہاکہ حکام نو ٹس لیں قومی شاہراہیں ا وورلو ڈڈ گا ڑیاں تباہ کررہی ہیں، کانٹوں پر فول پروف انتظامات کیے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اوورلوڈنگ کا جن قابو نہ کیا جا سکے،موٹروے پولیس اور این ایچ اے حکام برائی کو جڑ سے پکڑنے کی بجائے برائی کو کمائی کا ذریعہ نہ بنا ئیں۔ انہو ں نے کہاکہ موٹروے پولیس اور این ایچ اے حکام کی لا پرو اہی سے اوور لوڈنگ کے باعث نہ صرف قومی شاہراہیں تباہ ہو رہی ہیں بلکہ خطرناک حادثات میں قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں جا رہی ہیں۔ حکومتی ادارے اوورلوڈنگ کے خا تمے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ حکومتی ادارے حرکت میں آئیں اور اوور لو ڈنگ کے خا تمہ کیلئے عد التی حکم نامہ پر عمل درآ مد کرائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -