میر شاہنواز بھٹوشہید کی 35ویں برسی منائی گئی
لاہور(پ ر) سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے چھوٹے بیٹے شہید میر شاہنواز بھٹو کی 35ویں برسی کا اہتمام یوسی 85 رحمانپورہ کے صدر خادم حسین نے کیا۔ اس موقع پر بھٹو خاندان کے شہداء اور شہدائے جمہوریت کے لئے دعا کی گئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صحت اور درازیِ عمر کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری پی آر گلف/اینڈ مڈل ایسٹ چوہدری سجاد نذیر، رانا محمد اکرم، عاقب سرور، الطاف کیڑی، بشارت علی، ریاض جٹ، حاجی لیاقت علی ملک، رانا اسلم، مہر منیر، رانا اشرف، قاضی سجاد، چاند سبحانی اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔