کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، سردار ساجد محمود

کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، سردار ساجد محمود

  

لاہور(پ ر) کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، پاکستانی پرچم تھامے بھارت کے خلاف جدوجہد میں شریک کشمیریوں کی آخری منزل پاکستان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے جموں وکشمیرلبریشن سیل کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے انچارج کشمیرسنٹر سردار ساجد محمود،مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما منظور حسین گیلانی ایڈووکیٹ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے نمائندہ انجینئرمشتاق محمود، رہنماجماعت اسلامی آزادکشمیر احسان اللہ تبسم،سابق سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان آغا رب نواز درانی‘ بانی دی نوٹ ایبل سوسائٹی ورلڈ وائڈ ڈاکٹرعطاء الودود،حافظ زبیرقمر‘ محمود کشمیری‘ حافظ مشتاق احمد نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے آج تک مذاکرات کا ڈھونگ رچاتا رہاہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آزادکشمیر، پاکستان کی حکومتوں اور عوام کو یک زبان ہوکر میدانِ عمل میں نکلنا پڑے گا۔

ملک کا ہر شہری، مرد و زن، بچہ، بوڑھا اور نوجوان عمران نیازی کے تجربوں سے دلبرداشتہ ہوچکا ہے۔عمران نیازی پاکستان کی معاشی تباہی اور سیاسی انتشار کا ایجنڈالے کر اقتدار پر مسلط ہوئے۔عمران نیازی کا ایجنڈا ملک کو قرضوں میں ڈبونا اور معیشت کا دیوالیہ نکالنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -