حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے،جاوید معراج
لاہور(پ ر)پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے سیکرٹری جنرل جاوید معراج نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ادویات کی قیمتوں میں کیا جانے والاحالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، کروڑوں افراد بھوک اور افلاس کی زد میں آچکے ہیں،حکمرانوں کی جانب سے آئی ایم ایف کی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل درآمد کی وجہ سے بجلی، گیس،پیٹرولیم مصنوعات، پھلوں، سبزیوں سمیت تمام اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہوچکا ہے جس سے غریب طبقہ فاقے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکا ہے۔ پاکستانی معیشت برسوں سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ڈگڈگی پر ناچ رہی ہے جبکہ ہمارے حکمران عالمی سود خور اداروں کی خوشنودی کیلئے غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔