مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کیلئے میکنزم مرتب کر لیا،پروفیسر خالد محمود

مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کیلئے میکنزم مرتب کر لیا،پروفیسر خالد محمود

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کو یقینی بنانے کے لئے میکنزم مرتب کر لیا۔ انتظامی ڈاکٹرز مریضوں کے بستر پر جا کر ان کے مسائل حل کریں گے تاکہ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں سے آنے والے مریضوں کو بہتر سے بہتر ماحول اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہسپتال میں ایک مریض ایک تیماردار کی پالیسی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔ انتہائی نگہداشت آئی سی یو کے علاوہ دیگر وارڈز میں بھی مقررہ وقت کے درمیان ہی مریضوں سے ملاقات کی اجازت ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز و دیگر ملازمین کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔

مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیا متعارف کروایا جانے والا مینجمنٹ سسٹم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز جو خطے میں اپنی نوعیت آپ کا ادارہ ہے کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں خاطر خواہ مدد فراہم کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -